اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی،اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتارکرلیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ۔گرفتار ملزمان کی شناخت سردار علی خان، مانی گل اور شہزادہ محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی،جبکہ ملزم مانی گل تھانہ ترنول کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بھی ہے ۔
خودکو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ گرفتار
Jun 14, 2024