مری (نمائندہ خصوصی)حضرت سید بابا لعل حسین شاہ قلندرسوراسی سیداں کے عرس پر انسانیت سے ہمدردی کی اعلی مثال قائم، ہر سال کی طرح اس سال بھی تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ عرس مبارک پر آنے والے زائرین نے معصوم بچوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے خون کی بوتلیں عطیہ کی۔ سجادہ نشین دربار عالیہ سید نوید الحسنین کاظمی، سید فضل کاظمی، سید فخر کاظمی، سید حیدر لعل کاظمی اور درجنوں زائرین نے خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر مخدوم سید نوید الحسنین کاظمی کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے نوجوان اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ کیسی ایک شخص کی زندگی بچانا پوری انسانیت بچانے کے برابر ہے۔ سید فضل کا کہنا تھا معصوم بچوں کا واحد سہارا خوں کا عطیہ ہے، خوں کا عطیہ بہترین صدقہ جاریہ ہے۔ عرس مبارک پر آنے والے تمام زائرین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ کریں تاکہ معصوم جانوں کا بچایا جا سکے۔