کہوٹہ (نامہ نگار) عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی ممبر ضلعی امن کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کر تے ہیں اللہ ہر مسلمان مرد و مومن کو اپنے گھر دیکھائے ذو الحجہ قمری سال کا آخری مہینہ ہونے کے اعتبار سے مسلمانوں کے لیے درسِ عبرت ہے کہ اللہ تعالی نے زندگی کی صورت میں جو نعمت تمہیں عطا فرمائی تھی اس میں ایک سال اور کم ہو گیا اور یہ نعمتِ عظمی جس مقصد کے لیے عطا کی گئی تھی وہ کہاں تک پورا ہوا؟ اس اعتبار سے ماہِ ذوالحجہ انسان کو اس کی غفلت سے بیدار کرنے والا بھی ہیانہوں نے کہا کہ ربِ ذوالجلال نے جس طرح سال کے بارہ مہینوں میں سے رمضان المبارک کو اور پھر رمضان المبارک کے تین عشروں میں سے آخری عشرے کو جو فضیلت بخشی ہے بعینہ ماہ ذوالحجہ کے تین عشروں میں سے پہلے عشرے کو بھی خاص فضیلت سے نوازا گیا ہے اور اس عشرے میں اعمال پر خاص اجروثواب رکھا گیا ہے۔