جہلم(نامہ نگار)چک جمال کی مارکیٹ میں کھلے پٹرول اور ڈیزل کی دوکان پر اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام دوکان کو اپنی لپیٹ میں لیکر جلا کر خاکستر کر دیا ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور ارد گرد کی دوکانوں کو نقصان سے بچا لیا سول ڈیفنس عملے کی آشیرباد پر ضلع جہلم میں جگہ جگہ گیس سلنڈرز کی ری فلنگ اور کھلے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کا سلسلہ سرعام جاری ہے چند ماہ پہلے گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد جابحق ہوگئے تھے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سول ڈیفنس عملے کی غفلت، کھلے پٹرول کی غیرقانونی ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی
Jun 14, 2024