عوام نے مشکل گھڑی میں ساتھ دیا کبھی فراموش نہیں کرینگے : طاہر صادق

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق ضلع ناظم اٹک میجر صادق نے کہا ہے کہ اٹک کا بچہ بچہ گواہ ہے کہ الیکشن ہم جیت چکے ہیں پورے ضلع کے عوام نے جس طرح مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے ہم نے بھی اپنی ساری زندگی اٹک کے عوام کی خدمت کی جس کا صلہ ہماری غیر موجودگی میں اٹک کے عوام نے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب  کر کے دیا تحریک انصاف متحدہ اور عمران خان کے ساتھ ہے جس طرح قوم نے الیکشن میں عمران خان کا ساتھ دیا اپنی زندگی میں اس طرح کسی سیاسی لیڈر کے ساتھ قوم نہیں دیکھی مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کسی میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالو کلاں ہے معروف کاروباری شخصیات حاجی محمد ظہور آرائیں طارق محمود آرائیں نثار احمد ارائیں کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ  کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین جمریز خان ملک سیف الرحمن سابق وائس چیئرمین ملک اظہر ملک منور لال شاہ کے علاوہ دیگر معززین علاقہ موجود تھے میں طاہر صادق نے کہا کہ ایک مشکل الیکشن میں اٹک کے عوام نے ہماری غیر موجودگی میں مجھے اور میری بیٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا لیکن فارم 47 کے تحت ہمیں ناکام بنایا گیا لیکن اٹک کے عوام اس بات کا گواہ ہیں کہ ہم دونوں سیٹوں سے بھاری اکثریت سے جیتے ہوئے تھے جس طرح عوام نے اس مشکل الیکشن میں ہمارا ساتھ دیا اس سے حوصلے بلند ہوئے ہیں ہم نے بھی کبھی اپنے اپ کو حکمران نہیں بلکہ عوام کا خادم سمجھا جس کا صلہ میں الیکشن میں عوام نے دے دیا انہوں نے کلیان کالو کلام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے میری غیر موجودگی میں مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا عوام کو پہلے مایوس کیا ہے معاہدہ کریں گے عوامی خدمت کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن