کلرسیداں(نامہ نگار)نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر گاڑی کے نوجوان ڈرائیور 25 سالہ راجہ عاصم کو گاؤں دھمالی میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ واقعہ کا زخمی کنڈیکٹر ارباب ولد مجید بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اس کی نمازجنازہ ڈہوک ڈھیراں میں ادا کی گئی اس طرح فائرنگ کے اس واقعہ میں اب تک دو نوجوان افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا محمد ایاز نے پولیس کو بتایا کہ وہ پنجاب ہائی وے میں ملازمت کرتا ہے میرا بیٹا راجہ عاصم مسافر گاڑی چلاتا تھے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اس کے سر،گردن،چھاتی،کوہلے اور ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں کلرسیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔