مری کے نوجوانوں میں ذہانت،صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، آغا ظہیر شیرازی

   مری(نمائندہ خصوصی)خطہ کوہسار مری کے نوجوانوں میں ذہانت اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے پہاڑوں کی سر زمین ٹیلنٹ میں بھی بہت زرخیز ہے،ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے حکومتی سطح پرحوصلہ افزائی اور پذیرائی کی اشد ضرورت ہے جس میں مری آرٹس کونسل کا کردار قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام مقامی آرٹسٹ شانزہ نورین  کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعدمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شانزہ نے لینڈ سکیپ، کیلی گرافی اور قدرت کے حسین نظاروں کو بہترین رنگوں کے ساتھ کینوس پر اتارا،نمائش میں آرٹسٹ کے 50سے زاہد فن پاروں کو پیش کیا گیاجنہیں تمام شرکا نے خوب سراہا، اس موقع پرڈپٹی کمشنر مری نے یقین دلایا کہ حکومتی سطح پر ایسے فنکاروں کو مالی طور پر بھی سپورٹ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...