دیوان سید آل حبیب علیخاں کی زیر صدارت ماہانہ چھٹی شریف و ختم خواجگان چشت 

راولپنڈی ( نوائے و قت رپو رٹ ) درگاہ معلی گلشنِ سلطان الہند اجمیری میں دیوان سید آل حبیب علیخاں مد ظلہ سجادہ نشین اجمیر شر یف کی زیر صدارت ماہانہ چھٹی شریف و ختم خواجگان چشت کا انعقاد کیا گیا ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی چاند کی 6 تاریخ کو درگاہ معلی گلشنِ سلطان الہند اجمیری ماہانہ ختم شریف کی محفل نمازِ عصر تا بعد از نماز مغرب تک جاری رہی جس کی صدارت شیخ المشائخ حضرت خواجہ دیوان سید آل حبیب علیخاں مدظلہ العالی سجادہ نشین اجمیر شریف نے کی۔ چھٹی شریف کی محفل میں راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں سے علما کرام اور عقیدت مندوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ، پیر زادہ سید آل وجہہ معینی اجمیری نے ماہ ذولحج کی فضیلت ، حج بیت اللہ اور قربانی کے فضائل اور مسائل کے موضوع پر خطاب کیا ملک پاکستان کے معروف نعت خواں خرم محمود چشتی ، احسان نصیر چشتی اور دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول پیش کیے ، آخر میں قبلہ دیوان صاحب سجادہ نشین اجمیر شریف نے امت مسلمہ اور مملکت خداد پاکستان کے لیے خصوصی دعا فرمائی ۔ 

ای پیپر دی نیشن