کلرسیداں(نامہ نگار)مسجد کی چھت پر واقعہ حجرے میں رنگ رلیاں منانے پر پنڈی گھیپ کے قاری عطا اعوان اور گاؤں اراضی واہنڈی کی شادی شدہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا راجہ مارکیٹ کے دوکاندار نعیم الطاف نے پولیس کو بتایا کہ دن ساڑھے دس بجے کے قریب اراضی واہنڈی مسجد کا امام عطا محمد ولد غلام محمد ایک غیرمحرم عورت لے کر محمدی مسجد کی چھت پر واقعہ حجرے میں لے گیا کچھ دیر بعد وہ عورت چلی گئی اور ایک اور عورت آئی جس نے مسجد کے مین گیٹ کو اندر سے کنڈی لگائی اور مسجد کے چھت پر واقعہ حجرہ میں چلی گئی جہاں عطا محمد بھی موجود تھا جنہوں نے کمرے کو اندر سے بھی کنڈی لگا لی شک گزرنے پر میں معین خان شہزاد الیاس کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر مسجد میں داخل ہوئے حجرے کے پاس پہنچے تو اس کو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی اندر مولوی عطا محمد اور خاتون فحش حرکات کر رہے تھے انہوں نے مسجد کی بے حرمتی کی لہذہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کلرسیداں پولیس نے ملزم قاری عطا محمد اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ادہر مقامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم عطا محمد کو مسجد کے حجرے کی چابی مہیا کرنے والے سہولت کار کو بھی گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔