کلرسیداں(نامہ نگار)وزیرِدفاع خواجہ آصف، بریگیڈیئرعادل اور میجراسد کی کلرسیداں کے گاں ڈہوک سمبل میں آمد۔لکی مروت میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے سپاہی راجہ راشدمحمود (شہید) کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی انہوں نے شہید کیوالد، بھائیوں اور دیگر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جن کے افسر و جوان جانوں کی قربانی دے کر نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ہم نے دہشتگردی کی لعنت کو اس کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے ملک اور خطے کو پرامن بنانے کے لیئے قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے دہشتگردی کے خاتمہ میں ہی ہماری اور نسل نو کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔
وزیرِدفاع خواجہ آصف، بریگیڈیئرعادل ،میجراسد کی کلرسیداں آمد
Jun 14, 2024