گوجرخان،ٹرالر کی ٹکر ، بجلی کے کھمبے ٹوٹنے سے ٹرانسفارمر گر کر تباہ ہوگیا

 گوجرخان (نامہ نگار) گذشتہ روز ہاوسنگ سکیم نمبر 1 میں واقع  ڈگری کالج برائے خواتین  کے سامنے واقع  وئیر ہاوس میں آنے والے ٹرالر ڈرائیور کی  مبینہ غفلت سے گاڑی کالج گیٹ کے ساتھ لگے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس سے ٹرانسفارمر گر کر تباہ ہوگیا جبکہ بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ کر زمین پر گر گئی بجلی کا  نظام  درہم برہم ہو گیا  کالج  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  تعلیمی ادارے کے  مرکزی گیٹ کے سامنے  واقع اس وئیر ہاوس میں بڑی گاڑیاں لوڈنگ ان لوڈنگ کرتی ہیں جس سے  طالبات کو ذہنی کوفت اٹھانا پڑتی ہے اس سے قبل بھی ان کی گاڑی کالج کے بجلی پول کے ساتھ ٹکرا چکی ہے اب دوبارہ گزشتہ روز  یہی واقعہ ہوا جس سے  ٹرانسفارمر بھی تباہ ہوگیا اور بھاری مالی نقصان ہوا بجلی بند ہونے سے شدید گرمی کے موسم میں کالج میں بی ایس سی،بی اے پریکٹیکل کے امتحانات کے لئے آنے والی طالبات اور مارکنگ کرنے والے  اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واپڈا گوجرخان  نے  دو  روز  گزرنے کے باوجود  بجلی کی  بحالی کیلئے  اقدامات نہیں کئے آبادی مکینوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس وئیر ہاؤس کو کالج کے سامنے سے منتقل کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن