مری(بیورو رپورٹ)میونسپل کارپوریشن مری نے اپنی تین جائیدادیں سال 2024-25 کیلئے سالانہ بنیادوں پر کرایہ پرددے دیا،اس سلسلہ میں 13 جون کوجناح ہال مری میں ایم سی کے افسران کی موجودگی میں نیلام عام ہوا،کامیاب ہونے والے ٹھیکوں میں ایم سی مری کی کارپارکنگ کی نیلامی میں کامیاب بولی 32 لاکھ روپے ہوئی،جبکہ مشتری فیس اوربیت الخلا کوبھی نیلام عام کردیا گیا جبکہ جنرل بس سٹینڈ،سلاٹر ہا س اورواش روم کی نیلامی کومنسوخ کردی گئی جن کو دوبارہ نیلام کیاجائیگا،اس سے قبل نیلام عام میں حصہ لینے والوں نے زرضمانت بھی ایم سی مری کے رولز کے مطابق جمع کروائی۔