کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل دہلیز پر حل کرنا ہے ،غلام سرور

Jun 14, 2024

 مٹھیال (نامہ نگار)کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے محکمہ واپڈا میں چھپی کالی بھیڑ یں کسی صورت برداشت نہیں واپڈا صارفین کو بہتر سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ایس ای اٹک سرکل غلام سرور نے آئیسکو سب ڈویڑن بسال میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر امجد علی کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ایس ای اٹک سرکل نے سائلین کے واپڈا کے متعلق مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات بھی جاری کیے جبکہ ایس ای اٹک سرکل نے میڈیا کے مطالبہ پر جنڈ شہر میں بھی اگلے ماہ کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان کیاکھلی کچہری میں ایکسین  پنڈی گھیب انور علی بھٹی ،ایس ڈی او بسال اور سدابہار چئیرمین ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پنڈی گھیپ ڈویڑن لالا احسان کے علاوہ واپڈا ملازمین و سائلین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مزیدخبریں