حسن ابدال(نامہ نگار)محکمہ معدنیات پنجاب اٹک ریجن تحصیل حسن ابدال کے علاقوںبھوئی گاڑمیںغیرقانونی کرشنگ پلانٹ چلانے کافی الفورنوٹس لے، محمدنذیراورارشداسحاق کے مطابق محکمہ معدنیات نے مذکورہ علاقوںمیںکوئی این او سی جاری نہیںکیا،اورنہ ہی اس علاقہ میںکوئی نیلامی کی گئی،محکمہ کی اجازت کے بغیررات کے اندھیرے میںنکاسی کاعمل جاری ہے،ایک اطلاع کے مطابق محکمہ نے تحصیل حسن ابدال اورپولیس انتظامیہ کوچوری کے ساتھ نکاسی کرنے والے بعض افرادکے خلاف رپورٹ بھیج کرمقدمات درج کروائے ہیں،تاحال کوئی ٹھوس کاروائی سامنے نہیںآرہی،محکمہ معدنیات پنجاب کے اعلی افسران کواپنے ماتحت علاقوںمیںغیرقانونی طورپرکیئے جانے والے کرشنگ کے کاروبارکوفوری بندکرنے کیلیئے سخت اقدامات کرناہونگے۔
بھوئی گاڑمیںغیرقانونی کرشنگ پلانٹ چلانے کافی الفورنوٹس لیا جائے
Jun 14, 2024