تیر اندازی تاریخی کھیل، ملکی سطح پر پزیرائی ملنی چاہیے، وسیم منصب

Jun 14, 2024

 باہتر(نامہ نگار) تیر اندازی(مخہ) ایک تاریخی کھیل ہے اس طرح کے مقابلوں کو ملکی سطح پر پزیرائی ملنی چاہیے ان خیالات کا اظہار علاقہ نلہ کے متحرک نوجوان اورمعروف سماجی شخصیت وسیم منصب خان آف دھریک نے کیا انہوں نے کہا کہ مخہ کے حوا لے سے منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی انتظامیہ کمیٹی کے ممبران انتہائی ذیادہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ایسے کھیلوں کے انعقاد سے ہما ری نوجوان نسل نہ صرف بے راہ روی کا شکار ہونے سے محفوظ رہتی ہے بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافے کابھی باعث ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیر اندازی مخہ کوحکومتی سطح پر سرپرستی ملنی چاہیے تاکہ اسے مزید فروغ مل سکیاس موقع پر مہمان خصو صی و سیم منصب خان نے انتظامیہ کمیٹی کے ممبران حاجی ا ختر زمان خان، حاجی سلیم خان،حاجی تمریزخان اور سید جمیل شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے  لب میل ٹیم کے کپتان کو 30ہزار کیش انعام دیا۔ 

مزیدخبریں