گوجرخان، آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مختلف واقعات میں آٹھ افراد زخمی

 گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان شہرمیں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا آوارہ کتوں کے  غول دندنانے لگے لوگ فجر کی نماز کے لیے نکلنے سے ڈرنے لگے ہر گلی محلے میں چار چھ آوارہ کتوں کی ٹولیاں موجود ہیں جنہوں نے عوام کے لیے مسائل پیدا کر رکھے ہیں آج صبح وارڈ نمبر1 کا رہائشی  شخص سبزی لینے کے لیے گھر سے نکلا گلی میں موجود آوارہ کتوں کی ٹولی نے اس پر حملہ کر دیا جس سے وہ  زخمی ہو گیا دس منٹ بعداسی آوارہ کتوں کی ٹولی نے ایک بچی کو بھنبھوڑ کے رکھ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی جب دونوں زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچے تو وہاں پہلے سے چھ مزید افراد موجود تھے جنہیں مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا ہاسپٹل عملہ نے تمام زخمی افراد کو بروقت ریبس انجکشن اور ڈریسنگ کر کے سب کو روانہ کر دیا علاقے میں خوف و ہراس کا سماں ہے اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ کتوں کو تلف کر کے ہماری جان خلاصی کرائی جائے تا کہ گوجرخان کے شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن