دیانتداری کے ساتھ تجارت کرنے والا کا دوستہے : مہر غلام عباس ھرل ، حفیظ الرحمن ٹیپو

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ ضلع اسلام آ با دکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین ملک حفیظ الرحمن ٹیپواورڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ خوراک راولپنڈی ر یجن پنجاب مہرغلام عباس ہرل نے ٹیکسلاایچ ایم سی روڈپرملک سعیدبہادر،ذکاء اللہ کیانی،ملک جواد، ملک اسدبہادرکی زیرنگرانی قائم کیئے گئے ایچ ایم سپر مارکیٹ نام سے میگامارٹ کاافتتاح کردیا،اس موقع پرعلاقہ بھڈانہ کی معروف شخصیت حاجی ملک اسراراحمد،ذیشان محمودنمبردار،ملک عطاء طاہرآف نوا ب آباد،بھی موجودتھے،مہرغلام عباس ھرل اورحا جی حفیظ الرحمن ٹیپونے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دیانتد اری کے اعلی اصولوںکے مطابق تجارت کرنے وا لے لوگ خداتعالیٰ کی ذات کے محبوب بندو ں میں شمارہوتے ہیں،اورکامیابی ان کامقدربن جاتی ہے ،انہوںنے ملک سعیدبہادراورذکاء اللہ کیانی کو ٹیکسلاشہرمیںنیامیگامارٹ قائم کرنے پرمبا رکباد دی ،اوراس توقع کااظہارکیاکہ میگامارٹ کے اندرخوش اخلاق اورفرض شناس عملہ خریداروںکے ساتھ حسن اخلاق کے معاملہ کوہمیشہ مقدم رکھے گا،قبل از یں ملک سعیدبہادر اورذکاء اللہ کیانی نے بتایاکہ ملک کے مختلف تمام چھوٹے بڑے شہروںمیں کاروباری مراکزکے بدلتے تقاضوںکونئے سانچے میںڈھا لتے ہوئے ایک ہی چھت کے نیچے روزمرہ کی اشیاء ضروریہ انتہائی اعلی معیاری اورکم سے کم قیمتوں پر مکمل طورپردستیاب ہیں،انہوںنے چیف گیسٹ مہرغلام عباس ھرل اورچیئرمین حاجی حفیظ الرحمن ٹیپوودیگرآنے والے مہمانوںکاشکریہ اداکیا۔

ای پیپر دی نیشن