دبئی کیلئے پاکستانی ویزوں پر پابندی جلد اٹھا لی جائے گی، سلیم حیدر

Jun 14, 2024

اسلام آباد (نمائدہ خصوصی) دوبئی کیلئے پاکستانی ویزوں پر عائد پابندی جلد اٹھا لی جائے گی اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا  ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے  جو ان دنوں متحدہ عرب امارات کے غیر سرکاری دورہ پر ہیں نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ  متحدہ عرب امارات میں پاک امریکہ چیمبر اف کامرس یو اے ای کے ایڈوائزر  سردار قیصر حیات خان نے دیا جنہوں نے تقریب میں سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  وہ گورنر پنجاب کے شکر گزار ہیں جہنوں نیدبئی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار سلیم حیدر خان نے وزیر مملکت ہوتے ہوئے بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے اور ہم ا?ئندہ بھی ان کو اپنے مسائل سے اا?گاہ رکھیں گے عشائیہ کی تقریب میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، تاجروں، صنعتکاروں کے علاوہ ،سردار تیمورخان ہستال،میاں منیر  ہنس،ملک شبیر ہستال اورسابق گورنر سندھ عشرت العباد نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر عشرت العباد نے گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے گورنر بننے سے پنجاب کی سیاسی فضاء￿   مزید بہتر ہو گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے  دبئی حکومت کی جانب سے ویزہ بندش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی دبئی کے اعلی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ویزہ بندش کے حوالے سے جلد خوشخبری سننے کو ملے گی انہوں نے دبئی میں مقیم پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنا سرمایہ لگائیں اور بحیثیت گورنر میں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے کاروبار کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے 24گھنٹے حاضر ہوں اور میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سابق گورنر سندھ  ڈاکٹر  عشرت العباد کی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے۔

مزیدخبریں