مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 نافذ

Jun 14, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)محکمہ داخٍلہ نے پنجاب بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی صوبہ بھر کے دریاں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 نافذجانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذدفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں اتوار 23 جون تک کیا گیا ہیدفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیاپابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں