اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔ اس دوران سب سے زیادہ دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق بھکر، نور پور تھل میں درجہ حرارت 49، سبی 48، جیکب آباد 47، منڈی بہائوالدین، دادو، گوجرانوالہ، ڈی آئی خان، حافظ آباد، جھنگ، جہلم ،اوکاڑہ اور نارووال میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے
اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود،چند مقامات پر بارش کا امکان
Jun 14, 2024