پبلک اکاؤنٹس سمیت 40 قائمہ کمیٹیوں کا سرکلر جاری 

Jun 14, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 40 قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر جاری کر دیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے 17 مئی 2024 کو ہونے والے اجلاس میں منظور ہونے والی تحریک کے تحت قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہونے والے ممبران کے ناموں کی منظوری دے دی۔ تشکیل کردہ قائمہ کمیٹیوں میں قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویڑن، قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ، قائمہ کمیٹی برائے تجارت، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات، قائمہ کمیٹی دفاع، قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار، قائمہ کمیٹی برائے اکنامک افیئرز ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے توانائی و پٹرولیم ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹرینگ نیشنل ہیریٹیج و کلچر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و مالیات، قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں، قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف، صنعت و پیداوار، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ، قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز، قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول، قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک و تحقیق، قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز و ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن، قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی افرادی قوت و ترقی، قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ڈیویلپمنٹ و خصوصی اقدامات، قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے انرجی پاور ڈویژن، قائمہ کمیٹی برائے نجکاری، ریلویز، قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور بین المذاھب ہم آہنگی، قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق، قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، قائمہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اینڈ فرائنٹیر ریجنز، قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل، قائمہ کمیٹی ہاؤس اینڈ لائبریری اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پی اے سی شامل ہیں۔

مزیدخبریں