پاکستانی سائنسدانوں نےلمپی سکن کی ویکسین تیار کرلی

Jun 14, 2024 | 14:10

پاکستانی وٹرنری سائنسدان بھی دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں،پاکستانی وٹرنری سائنسدانوں نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا  ہے، وٹرنری سائنسدانوں نے جانوروں کی مہلک بیماری لمپی سکن کی ویکسین تیار کرلی۔لمپی سکن ویکسین کی تیاری کے حوالے سے وٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں افتتاحی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ لمپی سکن بیمار ی جان لیوا ہے،گزشتہ دو سالوں میں پنجاب سمیت ملک بھر میں لپمی سکن بیماری سے ہزاروں جانور متاثر ہوئے ہیں۔وزیر لائیو سٹاک عاشق کر مانی کا کہنا ہے کہ لپمی سکن ویکسین کی چھ ملین ڈوز درآمد کرنی پڑیں لیکن اب وٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ہمارے سائنسدانوں نے یہ ویکسین تیار کی ہے، فارمر ز کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔
 عاشق کرمانی نے مزید کہا کہ لپمی سکن ویکسین کی ہر ضلع میں دستیابی یقینی بنائی جائے گی ،الحمدللہ ہم لپمی سکن کی ویکسین خود تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،فارمرز کو لپمی سکن بیماری کی ویکسین مفت فراہم کریں گے ۔سائن آف لپمی سکن بیماری کی ویکسین تیار کرنے پر جہاں ہمارے سائنسدانوں خراج تحسین کے مستحق ہیں وہاں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی بھی ستائش ضروری ہے جس نے سائنسدانوں کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے ہیں۔
 

مزیدخبریں