وزیراعظم سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات وفد کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش ملک کے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فرمز کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت حکومت کے حجم میں کمی اور نظام حکومت کو مؤثر بنانے کے لیے بھی عالمی شہرت یافتہ فرمز سے مشاورت کی جائے، وزیراعظم پاکستان کے تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے، وزیراعظم ملکی معیشت کی ترقّی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم حکومت پاکستان معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعظم ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

ای پیپر دی نیشن