ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اپنی کمپنی سے کتنی سیلری لیتے ہیں؟

Jun 14, 2024 | 15:25

دنیا کی مشہور ومعروف کمپنی ٹیسلا ،سپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک  ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہوتے ہیں،ایلون مسک کو اپنی ہی کمپنی سے مسقبل میں کتنی سیلری ملے گی؟۔ صارفین کا اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ٹیسلا کیجانب سے ایلون مسک کیلئے56 ارب ڈالرز تنخواہ کے پیکج کو منظور کیا گیا ہے، ٹیسلا کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کیلئے 56 ارب ڈالرز کے بھاری معاوضے کی منظوری دی ہےمگر شیئر ہولڈرز کیجانب سے اس منظوری کے بعد بھی ایلون مسک کےخلاف عدالت میں دائر مقدمہ ختم نہیں ہوسکےگا۔عدالت کیجانب سے جنوری 2024میں ایلون کے 56 ارب ڈالرز کے معاوضے کے پیکج کو بہت زیادہ قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کرنیکا فیصلہ کیا گیا تھا، ٹیسلا کیجانب سے پہلے اس پیکج کی منظوری سال 2018 میں دی گئی تھی۔خیال رہے کہ اس پیکج کیخلاف سال 2018 میں ٹیسلا کے ایک سرمایہ کارنے ڈیلاوئیر کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا اور کہا تھا کہ ایلون مسک نے خود اپنی تنخواہ کا پلان بنایا ہے جو کہ کمپنی کےقوانین کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار نے کہا کہ بورڈ اراکین نے دانستہ طور پر اس حوالے سے بنیادی تفصیلات شیئر ہولڈرز سے چھپائیں تاکہ اس بھاری سیلری کی منظوری دی جاسکے۔عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ ٹیسلا بورڈ نے غیرمناسب طریقے سے ایلون مسک کے پیکج کو تیار کیا ہے، ایلون مسک کی قانونی ٹیم کیساتھ مل کر فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔اب حال ہی میں اس نئے پیکج کی منظوری پر بھی ایلون مسک کو مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ان مقدمات سے بچنے کیلئے ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی کے دفتر کو ٹیکساس میں منتقل کرنیکی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 15فیصد حصص کے مالک ہیں اور وہ اس کمپنی سے ماہانہ تنخواہ نہیں لیتے ہیں۔

مزیدخبریں