حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم پروگرام ختم کر دیے

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم پروگرام ختم کر دیے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پروگرام کی مد میں آئندہ مالی سال میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی.رواں مالی سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم کی مد میں 50 کروڑ روپے مختص تھے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اسکیم بھی ختم کردی گئی.فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کی مد میں رواں مالی سال 40 کروڑ روپے مختص تھے۔آئندہ مالی سال میں فلم فنانس فنڈ کی مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی.رواں مالی سال فلم فنانس فنڈ کی مد میں ایک ارب روپے مختص تھے۔

ای پیپر دی نیشن