درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے تک وفاق کوچئیرمین نیب کی تقرری سے روک دیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتطار کیئے بغیرصدر پاکستان نے چئیرمین کی تقرری کے لیے قومی احتساب آرڈیننس کے تحت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سے تحریری مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور اس ضمن میں تحریر کردہ خطوط اخبارات میں شائع ہوئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ سبکدوش چئیرمین کی دوبارہ تقرری سنگین آئینی اورقانونی پیچیدگیاں پیدا کرسکتی ہے لہذا آئین کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ اس معاملے میں مداخلت کرے۔ یہ درخواست صحافی شاہد اورکزئی نے دائر کی ہے۔