سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اُنہیں وزارت لینے پر اتنی عزت اور محبت نہیں ملی تھی جتنی وزارت چھوڑنے پرملی ہے

ان خیالات کا اظہارشاہ محمود قریشی نےملتان میں انجمن تاجران حسن آرکیڈ کے نو منتخب عہداران کی تقریب حلف براداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےایک بارپھرکہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی حاصل نہیں ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی دلانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی کابینہ کی طرف سے بھی وزارت کی پیشکش تھی جس سے میں نے معذرت کرلی تھی تاہم اس کابینہ کی پیشکش صدر کے اصرار پرقبول کرلی تھی۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام نے اب سر اٹھا کر جینے کا فیصلہ کیا ہے تو انکو اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملک کو اس وقت ایک باوقار اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کو جس روش پر چلایا جا رہا ہے اس میں اب مزید کوئی گنجائش نہیں رہی ہے اوراس کے لیے تمام طبقات کو موثر پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن