ورلڈ کپ کرکٹ کے بتیسویں میچ میں ہالینڈ کے ایک سو اکسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

Mar 14, 2011 | 14:48

سفیر یاؤ جنگ
کرکٹ ورلڈکپ دوہزار گیارہ کے سلسلے میں ہالینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں چٹاگانگ میں مدمقابل ہیں۔ ہالینڈ نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہیں ہوا۔ ہالینڈ کی پہلی وکٹ اٹھائیس رنز پر گری جب بیریسی دس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہالینڈ کا کوئی کھلاڑی بھی بنگلہ دیش کی باؤلنگ کا جم کر مقابلہ نہیں کرسکا اور چھیالیس اعشاریہ دو اوورز میں پوری ٹیم ایک سو ساٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ریان ٹین تریپن رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عبدالرزاق نے تین جبکہ شکیب الحسن، روبیل حسین اور سہراوردی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں