حکومت نے میڈیا کو اس بات کا ثبوت فراہم کیا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پرمشاورت کیلئے صدر زرداری کی طرف سے چوہدری نثارکولکھا گیا خط گیارہ مارچ کی رات اُن کے گارڈ نے موصول کیا۔

Mar 14, 2011 | 15:52

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو لکھا گیا خط گیارہ مارچ کی رات گیارہ بج کر چالیس منٹ پرقائد حزب اختلاف کے سرکاری گارڈ اعجاز نے وصول کیا ۔ خصوصی پیغام رسا نے اعجاز کو یہ خط جلد از جلد قائد حزب اختلاف کو پہنچانے کا کہا۔ سرکاری گارڈ نے بتایا کہ چوہدری نثارعلی خان اس وقت لاہور میں ہیں اور جونہی واپس آئیں گے تو وقت ضائع کیئے بغیرانہیں یہ خط پہنچا دیا جائے گا ۔ گارڈ نے اپنے نام دستخط اور وقت رسید پر درج کر دیئے۔حکومت نے رسید کی وہ کاپی بھی میڈیا کو فراہم کی ہے جس پر گارڈ نے دستخط کیئے تھے ۔
مزیدخبریں