کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف بیٹنگ کر رہی ہے، بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا ہے، خراب موسم کی وجہ سے کھیل روکا گیا تو زمبابوے نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر چھیانوے رنز بنا لئے تھے۔

ورلڈ کپ دوہزار گیارہ کے سلسلے میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان میچ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ زمبابوے کے کپتان چگمبرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑگیا۔ میچ کے آغاز سے ہی زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اور صرف پانچ کے مجموعی سکورپر یکے بعد دیگے زمبابوے کے دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیلر چار رنز بناکر عبدالرزاق کا شکار بنے ان کا کیچ کامران اکمل نے پکڑا جبکہ ریگس بغیر کوئی رنز بنائے عمرگل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ زمبابوے کی تیسری وکٹ تیرہ اور چوتھی تینتالیس رنز پر گرگئی۔ تیبو نے انیس اور سیبندہ نے پانچ رنز سکور کیے۔ چوراسی کے مجموعی سکور پر زمبابوے کا پانچواں کھلاڑی پویلین لوٹ گیا، جی اے لیمب کو شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن