پیپلزپارٹی پنجاب نے صوبائی اسمبلی میں یونیفکیشن بلاک بنانے پر وزیراعلٰی محمد شہازشریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کرانےکا اعلان کردیا۔

یہ اعلان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فخرالدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو عدالت عالیہ میں آئینی پٹیشن دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان غیرجمہوری قوتوں کے آلہ کار ہیں اور وہ نوازشریف کو پارلیمنٹ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرآصف علی زرداری پرپنجاب کے شہزادے حکمرانوں کے ایما پر تشدد کیا گیا جس کی تصاویر موجود ہیں ۔ ڈاکٹر فخرالدین نے مطالبہ کیا تجاوزات کے خاتمہ کا آغاز صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے پلازے سے کیا جائے۔
ڈاکٹر فخرالدین کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی احمقانہ پالیسیوں اور بیانات سے علیحدگی پسند قوتوں کو تقویت مل رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سلمان تاثیر کے قتل کی گھنائونی سازش جلد منظرعام پر آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن