ن لیگ نےمہران بنک سکینڈل میں پیسے لینےسےمتعلق تمام الزامات مستردکر تے ہوئےیونس حبیب کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائرکرنیکااعلان کردیا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ہر بار ملوث کیا جاتا رہا ہے ، لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کئے جا سکے
شہباز شریف نے کہا کہ یونس حبیب کو استعمال کیا جا رہا ہے اور سب جانتے ہیں کہ اس کھیل کے پیچھے کون ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر او اور سوئس مقدمات کا سامنا کرنے والے وہیل چیئر پر بیٹھے شخص کو استعمال کر رہے ہیں
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے قانونی مشاورت کے بعد یونس حبیب کیخلاف عدالت میں ہرجانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
میان شہباز شریف نے کہا کہ ایجنسیوں کے منفی کردار کے باعث اس ملک میں ادارے ترقی نہیں کر سکے، جمہوریت کو نقصان پہنچا ، ایجنسیوں کا کھیل اب ختم ہو جانا چاہیے

ای پیپر دی نیشن