کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر تیرہ ہزارچارسو پچاس پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرنے میں کامیاب رہا۔کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرارنہ رہ سکی۔بینکس ،سیمنٹ ،فرٹیلائزر اسٹاکس میں شئیرزکی فروخت نے انڈیکس کو تیرہ ہزارچارسوپوائنٹس کی سطح سے گرادیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ستترپوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزارتین سواکسٹھ پوائنٹس پربند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم چونتیس کروڑ بہتر لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے جے ایس بینکس کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کارجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس سولہ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار چھ سو تینتیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو تین کمپنیوں کے ایک کروڑ آٹھ لاکھ نو ہزار چار سو تین حصص کا کاروبار ہوا ۔ تیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ستایئس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چھیالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔