ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) ایشیاءکپ میں بھارت نے سری لنکا کو 50 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز سکور کئے۔ گوتم گھمبیر اور کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 100 اور 108 رنز بنائے۔ سری لنکا کے مہاروف نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 254 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ جے وردھنے 78 اور سنگاکارا نے 65 رنز سکور کئے۔ بھارت کے عرفان پٹھان 4، اشون اور ونے کمار نے,3 3 وکٹیں حاصل کیں۔ویرات کوہلی مین آف دی میچ قرار پائے۔کوہلی اور گھمبیر نے 205 رنز بنا کر ایشیا کپ میں دوسری وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔