ڈھاکہ (جی این آئی) ایشیاءکپ میں پاکستا ن دوسرا میچ کل سری لنکا کے ساتھ کھیلے گا، کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکاسے میچ ہر صورت جیتنا ہو گا تاکہ بھارت سے میچ میں پریشر کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ ٹورنامنٹ کا اہم معرکہ ہوگا لیکن ابھی توجہ سری لنکا سے میچ پر مرکوز ہے۔