پنجاب پبلک سروس کمشن نے مقابلے کے امتحان 2011ءکے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

Mar 14, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمشن نے مشترکہ مقابلے کے امتحان 2011کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے پبلک سروس کمشن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امتحان کےلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 2011میں شروع ہوا لیکن کچھ امیدواروں کی جانب سے عمر کی حد بڑھانے کے مطالبے پر معاملہ عدالت میں چلا گیا جس پر فیصلے کے بعد گزشتہ سال تحریری امتحان لیا گیا جس میں 527 امیدوار کامیاب ہوئے جن کا انٹرویو لیا گیا جس کے نتائج اب جاری کئے گئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ انٹرویو میں 527 امیدواروں میںسے 100سے زائد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے تفصیلی نتائج آج پنجاب پبلک سروس کمشن کی ویب سائٹ (www.ppsc.gop.pk) پر جاری کر دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں