اسلام آباد(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران شدید توانائی بحران کے باوجود ملکی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تجارتی خسارے میں 10 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2012ءسے فروری 2013ءکے دوران ملکی برآمدات 15 ارب 88کروڑ ڈالر سے زائد رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 5فیصد زیادہ ہے۔