ون ڈے ٹورنامنٹ : ایبٹ آباد، ملتان ٹائیگرز، کراچی ڈولفنز، کوئٹہ بیئرز کامیاب

Mar 14, 2013

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلہ میں کھیلے جانے والے چھ میچز میں سے چار کا فیصلہ ہو گیا جبکہ دو میچز بارش کے باعث منسوخ ہو گئے۔ فیصل آباد کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 104 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ایبٹ آباد کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا کر میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ ملتان ٹائیگرز نے حیدر آباد ہاکس کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ ملتان کی ٹیم نے شرجیل خان 86، عظیم گھمن 64 اور رضوان احمد 77 کی نصف سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔ ملتان کی ٹیم نے کاشف نوید کے ناقابل شکست 98 رنز کی بدولت ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ گڑھی خدا بخش میںبہاولپور کی ٹیم صرف 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ کراچی کی ٹیم نے ہدف بغیر کسی نقصان پر پورا کر کے میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ سیالکوٹ کی ٹیم نے 176 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی ٹیم نے 177 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ عابد علی نے 39 نمایاں رنز بنائے۔ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز اور اسلام آباد لیپرڈز جبکہ راولپنڈی ریمز اور کراچی زیبراز کے درمیان کھیلے جانے والے میچز بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکے چاروں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ کی حقدار قرار پائیں۔

مزیدخبریں