لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ‘جو لوگ بھارتی فلمیں دکھانا چاہتے ہیں انہیں پاکستانی فلمیں بھارت میں دکھانے کےلئے بھی انتظامات کرنے چاہئیں ۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لئے کچھ کیا جائے لیکن انڈسٹری میں ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ۔ کامیابی کے لئے انڈسٹری سے وابستہ تمام رائٹرز فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھے ہونا چاہیے اور مشترکہ طور پر پراجیکٹس کا آغاز کرنا چاہیے۔