ماضی میں جھانک کر خود کو مسائل کا شکار نہیں کروں گی:گلوکارہ عینی

Mar 14, 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ ماضی میں جھانک کر خود کو مسائل کا شکار نہیں کروں گی‘ میری منزل صرف اور صرف کامیابی ہے جو حاصل کروں گی‘ فی الحال دوباہ شادی کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی اس بارے سوچ رہی ہوں۔ زندگی میں انسان حالات اور واقعات سے جو کچھ سیکھتا ہے وہ بہت بڑا سرمایہ ہوتا ہے اور اگر انسان سے سبق حاصل کر لے تو زندگی میں کہیں بھی ناکامی نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں