لاہور (کلچرل رپورٹر) رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیراہتمام تین روزہ دوسرا نیشنل ڈانس فیسٹیول 2013ء14۔مارچ سے اور چار روزہ دسواں انٹرنیشنل فوک پپٹ فیسٹیول 21 مارچ سے رفیع پیر کلچرل کمپلیکس (رائیونڈ روڈ) میں شروع ہوں گے۔ یہ باتیں رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے ڈائریکٹر عثمان پیرزادہ نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں بتائیں۔ اس موقع پر سعدان پیرزادہ اور تسنیم پیرزادہ بھی موجود تھیں۔ نیشنل ڈانس فیسٹیول میں ملک کی معروف ڈانسرز شرکت کر رہی ہیں جن میں ناہید صدیقی، شیما کرمانی، نگہت چودھری کے علاوہ وہاب شاہ اور انڈو مٹھا کے سٹوڈنٹس شامل ہیں جبکہ انٹرنیشنل پپٹ فیسٹیول میں ایران، ڈنمارک، ناروے، بھارت کے علاوہ پاکستان سے بڑی تعداد میں پیئرز شرکت کریں گے۔