بجلی .... سلیم شاکر..................دعا .... عبدالرحمان مالیر کوٹلوی

Mar 14, 2013

بجلی .... سلیم شاکر

بل یہ بجلی کے ہیں کہ یوم حساب
دیکھ کر بل بھی ڈر گئی بجلی
دن کو آتی ہے نہ شب کو آتی ہے
سب کو پیاری تھی مر گئی بجلی

دعا .... عبدالرحمان مالیر کوٹلوی


میں تو شہہ رگ ہوں، تمہاری ہی بقول قائد
کوئی اقبال بنے اور اٹھا لے مجھکو 
حکمراں سارے ہی کشمیر سے غافل کیوں ہیں
کوئی اس مبہم سیاست سے بچا لے مجھکو 

مزیدخبریں