اوکاڑہ (نامہ نگار) پاکستان رینجرز نے غیر قانونی سرحد عبور کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ پاکستان رینجر کے انسپکٹر محمد عاشق دیگر اہلکاروں کے ہمراہ لاسوڑی چیک پوسٹ پر بارڈر کی سکیورٹی کے لئے گشت پر تھے کہ دو افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر رہے تھے ۔