لاہور (خبر نگار ) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبٰی شجاع الرحمان کے بارے میں کہا جس مسیحی آبادی کو آگ لگائی گئی وہ مجتبی شجاع الرحمان کا حلقہ ہے اور وہ وہاں گئے ہی نہیں۔ مجتبیٰ شجاع نے جواب دیا مسیحی آبادی ان کے حلقے میں شامل نہیں وہ ڈاکٹر اسد اشرف کا حلقہ ہے۔