درگئی (این این آئی) درگئی کے متعدد خاندانوں کی پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ (ن) میں شمولےت کا اعلان۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کا عہد۔ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آکرملاکنڈ میں پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی کا احتساب کرے گی۔ تحصیل درگئی کے گاﺅں مہردی شاﺅ بانڈہ میں کئی خاندانوں نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ (ن) میں شمولےت کا اعلان اور لیگی امیدواروں کی حماےت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر حاجی فداءمحمد خان ، ضلعی صدر الحاج ایصال خان ، مرکزی کونسل کے ممبر حاجی ضیاءاللہ خان ایڈوکیٹ، میاں محمد ارشاد باچہ ، یار محمد خان دیگر دیگر نے خطاب کیا۔