پرویز الٰہی نے اپنے دور میں پنجاب کو امن کا گہوارہ بنایا: آمنہ الفت

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ق شعبہ خواتین لاہور کی صدر آمنہ الفت اور سیکرٹری انفارمیشن لاہور کنول نسیم نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں پنجاب کو امن کا گہوارہ بنا دیا تھا ، صوبہ پنجاب میں ہر شخص مطمئن اور خوش تھا جبکہ خادم اعلیٰ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں خواتین کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی خواتین عزیزہ سعید، تبسم ناز، لبنٰی طارق شامل تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...