لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شمسہ یوسف نے کہا ہے مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تعلیم، صحت، معیشت، تجارت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس، گورننس، توانائی، صنعت وحرفت، انفراسٹرکچر، خواتین اور نوجوانوں کے امور، بین الاقوامی تعلققات، دہشت گردی کا تدارک، امن عامہ، ٹیکس اصلاحات اور زندگی کے دوسرے شعبوں کے ماہرین نے یہ منشور تیار کیا ہے ہماری جماعت اپنے منشور پر انتخاب میں حصہ لے گی۔