لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے پنجاب میں امن قائم کرنے والے لاہور میں امن قائم نہیں کر سکے۔ پنجاب میں سنگین حالات ہیں جس کا ادراک پنجاب کے حکمرانوں کو نہیں لاہور میں دن دیہاڑے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ان کے گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے، لاہور میں بدامنی کا یہ حال ہے کہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔