لاہور (خبر نگار) شریف میڈیکل سٹی ہسپتال اور شریف میڈیکل و ڈینٹل کالج لاہور میں آج14مارچ کو ”ورلڈ کڈنی ڈے“ منایا جا رہا ہے۔ امسال کڈنی ڈے کا موضوع ”گردوں پر حملوں کو روکنا اور گردوں کی حفاظت“ ہے۔ اس سلسلہ میں میڈیکل آﺅٹ ڈور میں فری میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا جس میں مریضوں کا مفت معائنہ، بلڈ پریشر اور شوگر چیک کئے جائیں گے۔ دوپہر 12سے 1بجے تک پبلک سیمینار میں نفرالوجسٹ پروفیسر طاہر شفیع اور گردہ پیوندکاری کے معروف سرجن ڈاکٹر رفیق ذکی، گردوں کی بیماریوں سے بچاﺅ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔
شریف میڈیکل سٹی میں ”ورلڈ کڈنی ڈے“ آج منایا جائیگا
Mar 14, 2013