لاہور + رائے ونڈ (خبر نگار+نامہ نگار) صوبائی وزےر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ چوہدری عبدالغفور خاں نے کہا ہے کہ پےپلزپارٹی پانچ سال تک عوام کو اندھےروں مےں دھکےل کر اقتدارسے رخصت ہوگی۔ پےپلزپارٹی کی تارےخ لوٹ مار، مفاد پرستی، ابن الوقتی پر مبنی ہے اور اب ےہ پانچ سال اس کی تارےخ مےں نئے باب کااضافہ کر رہے ہےں۔ ےہ باب بہت خوفناک ہے جس کے مصنف آصف زرداری ہےں۔ اس باب کو پڑھنے والے پےپلزپارٹی کا اصل چہرہ پہچان سکےں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لےگ ن کی شفاف سےاست دےکھ کرعوام مطمئن ہےں وہ اس جماعت کوہی نجات کاذرےعہ سمجھتے ہےں۔ صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے رائے ونڈ کی لاکھوں عوام کا سب سے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کیلئے شہر کے وسط میں لاہور ریلوے روڈ پر مدینہ مارکیٹ کے سامنے دو کلو میٹر لمبے اور سو فٹ چوڑے مدنی ریلوے فیملی پارک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا، قبل ازیں یہاں پر تجاوزات کی بھرمار تھی جنہیں ختم کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے الیکشن سے قبل عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور صحت مند ماحول دینے پر یقین رکھتی ہے اور اس کی پالیسیاں عوام دوست ہیں۔
پیپلزپارٹی کی تاریخ لوٹ مار، مفاد پرستی، ابن الوقتی پر مبنی ہے:چوہدری عبدالغفور
Mar 14, 2013